مطالعہ خواہ کتابوں کا ہو یا اچھی تحریروں کا ایک مفید مشغلہ ہے جو قلب و
ذہن کو روشن کرتا ہے ۔ لیکن ماہرین کے مطابق پڑھنے کی عادت صحت پر بہت اچھے
اثرات مرتب کرتی ہے۔ اس سے قبل یہ بات بھی سامنے آچکی ہے کہ کتابوں کا مطالعہ زندگی بڑھانے اور
طویل عمری کی وجہ بھی ہوسکتا ہے۔ یہ تحقیق جرنل آف سوشل سائنسس اینڈ
میڈیسن میں شائع ہوئی تھی۔ اس کے ساتھ ساتھ کتب بینی کے درج ذیل فوائد بھی
سامنے آئے ہیں۔
مطالعہ ذہنی تناؤ دور کرتا ہے:
2009 میں برطانیہ کی یونیورسٹی آف سسیکس میں کی گئی ایک تحقیق سے معلوم
ہوا ہے کہ مطالعے کی عادت ذہنی تناؤ اور پریشانی کو 68 فیصد کم کرتی ہے۔
بعض اوقات اس کا فائدہ موسیقی سننے اور
چہل قدمی سے بھی زیادہ ہوتا ہے۔ اس کے لیے ماہرین نے 6 منٹ تک مختلف لوگوں کو اخبار، کتاب یا کوئی اور
تحریر پڑھنے کے لیے دی اور اس دوران ان کے دل کی دھڑکن اور پٹھوں میں تناؤ
کو نوٹ کیا گیا۔ ڈاکٹر کے مطابق مطالعہ انسان کو پریشانیوں اور فکروں سے
آزاد کراتا ہے۔ اس کے علاوہ شعور اور سوچ کو بھی تبدیل کرنے میں مدد دیتا
ہے۔ کتب بینی دماغی انحطاط کو روکتی ہے:
وقت کے ساتھ ساتھ ذہنی اور دماغی صلاحیتیں کم ہوتی جاتی ہیں۔ اس عمل کو
دماغی انحطاط یا کوگنیٹوو ڈیکلائن بھی کہا جاتا ہے۔ ان میں نام اور اشیا کو
یاد رکھنے میں دقت، بھولنے کی عادت، نئے علوم سیکھنے میں مشکل اور ذہنی
مسائل حل کرنے میں سست روی وغیرہ شامل ہیں۔